کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2022
کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش
کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش

 

 

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز  کا رنگا رنگ اختتام ہوگیا ہے مگر پاکستان کے لیے ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔  کامن ویلتھ میں  شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے۔

 پاکستانی اخبار ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ یوچکے ہیں۔