کامن ویلتھ گیمز : بجرنگ اور دیپک پونیا کی آسان جیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2022
کامن ویلتھ گیمز: بجرنگ اور دیپک پونیا کی آسان جیت
کامن ویلتھ گیمز: بجرنگ اور دیپک پونیا کی آسان جیت

 

 

برمنگھم : نہندوستانی پہلوان نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے آٹھویں دن اپنی مہم کا آغاز کیا۔ تجربہ کار پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنا پہلا میچ 65 کلو گرام فری اسٹائل میں جیتا تھا۔ دیپک پونیا نے بھی اپنا پہلا میچ آسانی سے جیت لیا۔ ریو اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک 62 کلوگرام زمرے میں خواتین کی ریسلنگ مہم کی قیادت کر رہی ہیں۔ ساکشی اور بجرنگ کے علاوہ انشو ملک (57 کلوگرام)، دیویا ککرن (68 کلوگرام)، دیپک پونیا (86 کلوگرام) اور موہت گریوال (125 کلوگرام) بھی چیلنج پیش کریں گے۔ یہ تمام میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والے ہیں۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم جمعہ کو آدھی رات کے بعد یعنی 12:45 پر سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔ ہیما داس، جنہوں نے اپنے ہیٹ ایونٹ میں 23.42 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، خواتین کی 200 میٹر سیمی فائنل سپرنٹ میں ہندوستانی چیلنج پیش کریں گی