خواتین ہاکی ٹیم کو انعام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
وزیراعلیٰ شیو راج چوہان
وزیراعلیٰ شیو راج چوہان

 

 

آواز دی وائس، بھوپال

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی ہرایک ممبر کو31 لاکھ روپے اعزازی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

 چوہان نے رات گئے ایک ٹویٹ میں لکھا ”ہماری خواتین کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ ہار گئی ، لیکن اس نے ملک کا دل جیت لیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ٹیم کی تمام ممبر بیٹیوں کو 31 لاکھ روپے کے اعزازی رقم سے نوازا جائے گا۔ بیٹیاں مستقبل میں جیتیں گی ، مجھے یقین ہے۔

چوہان پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں- وویک ساگر اور نیل کانت شرما کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔