کرس گیل: انوکھا شلوار چیلنج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2021
کرس گیل
کرس گیل

 

 

 آج کل پاکستان میں ہندوستان کے طرز پر کرکٹ میلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹے ایڈیشن جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز اور اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے کرس گیل اپنی قومی ٹیم کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے واپس چلے گئے ہیں مگر وہ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لئے واپس آجائیں گے۔

ایسے میں جب وہ جا چکے ہیں تو انہوں نے جانے سے قبل ایک دلچسپ چیلنج قبول کیا ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی کرس گیل کی ایک ویڈیو کے چرچے ہیں، جہاں انہیں ’شلوار چیلنج‘ دیا گیا ہے۔ یعنی انہیں مقررہ وقت میں اپنے سامنے رکھی شلوار میں ازاربند ڈال کر دکھانا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں: ’میں کرس گیل ہوں اور مجھے شلوار چیلنج پورا کرنا ہے۔ساتھ میں انہیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ کس کی شلوار ہے، جس کی بھی ہے یقیناً وہ شخص بہت کھاتا ہوگا۔‘وہ اپنے سامنے رکھی شلوار کو اٹھاتے ہیں اور پہلے تو ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا،،، یہ کس کی ویسٹ ہے؟‘