چنئی پلے آف میں: دہلی کو 77 رنز سے شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
چنئی پلے آف میں: دہلی کو 77 رنز سے شکست
چنئی پلے آف میں: دہلی کو 77 رنز سے شکست

 

 دھونی کی چنئی سپر کنگز انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کے پلے آف میں داخل ہو گئی ہے۔  چینی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم نے دہلی کیپٹلس کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 77 رنز سے شکست دی۔

اس جیت کے بعد چنئی نے لیگ مرحلے سے 17 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جب کہ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی دہلی صرف 10 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے

 دہلی پر چنئی کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔ ٹیم 2021 سے دہلی سے نہیں ہاری ہے۔

ارون جیٹلی گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 223 رن بنائے۔ جواب میں دہلی کے بلے باز 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکے۔
آج ڈبل ہیڈر ڈے ہے اور دن کا دوسرا میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ایڈن گارڈن اسٹیڈیم، کولکتہ میں کھیلا گیا جس میں کے کے آر کو ایک رن سے شکست ہوگئ