نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کے طور پر جے شاہ کی مسلسل دوسری مدت کے لیے بلا مقابلہ دوبارہ تقرری پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر متھن مانہس۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کئی سابق و موجودہ کرکٹرز نے مبارک باد پیش کی ہے۔
بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
بی سی سی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بالی میں آئی سی سی کے بورڈ اجلاس کے دوران جے شاہ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ادارے نے ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔
بی سی سی آئی کے صدر متھن مانہس نے بھی جے شاہ کو دوبارہ انتخاب پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ان کی قیادت۔ واضح وژن اور کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کی شناخت بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
مانہس نے ایکس پر لکھا کہ آئی سی سی چیئرمین کے طور پر جے شاہ کا دوبارہ انتخاب ان کی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے شاہ کا سفر متاثر کن رہا ہے اور انہوں نے کرکٹ کی ترقی اور اسے عالمی سطح پر پہچان دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے بی سی سی آئی کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جے شاہ کی دوسری مدت کرکٹ کے لیے مزید کامیابیاں اور نئے مواقع لے کر آئے گی۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بھی جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت پر بورڈ کا اعتماد خود ان کی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ گمبھیر نے امید ظاہر کی کہ جے شاہ عالمی کرکٹ کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔
ہندوستانی بلے باز کے ایل راہل نے بھی جے شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی قیادت میں کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور معروف بلے باز متھالی راج نے جے شاہ کی دوبارہ تقرری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کرکٹ کو نئے افق تک پہنچانے کے وژن اور خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کو سراہا۔
متھالی راج نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنے میں جے شاہ کی کوششیں اہم رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کرکٹ اپنے اگلے مرحلے میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
ہندوستان کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے مبارک باد دی۔ انہوں نے کرکٹ کے تئیں ان کے جذبے اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ اس کھیل کو نئے شائقین تک پہنچانے اور مزید بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب ہوں گے۔
ہندوستان کے سابق اوپنر شکھر دھون نے بھی جے شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جے شاہ دنیا بھر میں نئے شائقین تک کرکٹ پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ جے شاہ کی دوبارہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئی سی سی عالمی سطح پر کرکٹ کی توسیع۔ شائقین کی دلچسپی میں اضافے اور کھیل کی تجارتی ترقی کو اپنی اہم ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی بھی اس کھیل کے عالمی فروغ کے لیے ایک اہم موقع تصور کی جا رہی ہے۔