بنگلورو نے چینئی کو ہرایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2022
بنگلورو نے چینئی کو ہرایا
بنگلورو نے چینئی کو ہرایا

 

 

آواز دی وائس : آئی پی ایل 2022 کے 49ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چنئی سپر کنگز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ سی ایس کے کے پاس 174 کا ہدف تھا، جس کے جواب میں ٹیم صرف 160/8 اسکور کر سکی اور میچ ہار گئی۔ ڈیون کونوے نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔

شائقین کپتان ایم ایس دھونی سے میچ وننگ اننگز کی توقع کر رہے تھے لیکن وہ 3 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ہرشل پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بنگلورو کی لگاتار تین شکستوں کے بعد پہلی جیت ہے۔ ٹورنامنٹ میں آر سی بی نے اب تک 11 میں سے 6 میچ جیتے ہیں اور ٹیم کو 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ 10 میچوں میں چنئی کی ساتویں شکست ہے۔ ٹیم نے صرف 3 میچ جیتے ہیں۔

 اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ مہیپال لومرور نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔ سی ایس کے کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔