آسٹریلیا کے کرکٹرز کو مالدیپ یا لنکا بھیجا کائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
کورونا کے جال میں پھنسے
کورونا کے جال میں پھنسے

 

 

 آواز دی وائس ۔نئی دہلی حکومت نے آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد ملک میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کو آئندہ دو روز میں ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ آسٹریلوی کرکٹرز، کوچز، امپائرز اور کمنٹیٹرز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک سے باہر بھیجا جائے گا، اس وقت آسٹریلیا کے 38 کھلاڑی، کوچز، کمنٹیٹرز اور امپائرز موجود ہیں جو کورونا کی بدترین صورتحال اور فلائٹ آپریشنز بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کی حکومت نے ہندوستان سے وطن واپس آنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اسے جرم قرار دیا ہے جس کے تحت ہندوستان سے آسٹریلیا آنے والوں کو 5 سال قید اور 66 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے جب کہ آسٹریلیا کی حکومت اپنے اس فیصلے کا جائزہ 15 مئی کو لے گی۔

ایسے میں انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی آسٹریلوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہندوستان سے باہر بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں انہیں فوری طور پر محفوظ طریقے سےملک سے باہر بھیجا جائے گا۔ بی سی سی آئی اس حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کررہا ہے جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مالدیپ یا سری لنکا روانہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ کھلاڑی اور آفیشلز اپنی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بورڈ کا کہنا ہےکہ توقع ہے کہ تمام افراد کو آئندہ دو روز میں ہندوستان سے روانہ کردیں گے اور اس حوالے سے ان سے مسلسل رابطے میں ہیں، کھلاڑیوں کی صحت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے