آئیچی-ناگویا (جاپان)، 3 اکتوبر: ہندوستان نے ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے میں تاریخی ڈبل گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ خواتین کی ٹیم کے بعد ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے بھی پاکستان کو گولڈ میڈل کے مقابلے میں 19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ہندوستان کی کامیابی میں ابھیشیک شرما، تلک ورما اور اکشر پٹیل نے اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان کے ایشین گیمز میں مجموعی تمغوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے، جن میں 19 طلائی، 26 چاندی اور 36 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اس سے قبل ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے شکست دے کر خواتین کے کرکٹ مقابلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
🇮🇳🏏🥇 CHAMPIONS OF ASIA! 🥇🏏🇮🇳
— Sonal Goel IAS 🇮🇳 (@sonalgoelias) October 3, 2026
A golden triumph for Team India at the Asian Games 2026! 🇮🇳
Heartiest congratulations to the Indian Men’s Cricket Team on defeating Pakistan by 19 runs in a thrilling final to win the Gold Medal and successfully defend the Asian Games title.… pic.twitter.com/ilMMmeLZ3v
ہندوستان نے 211 رنز بنائے
گولڈ میڈل مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 211 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے صرف 28 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
تلک ورما نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ہندوستان کے بڑے اسکور میں اہم حصہ ڈالا۔
ابھیشیک نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جبکہ پاور پلے کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 81/2 تھا۔ یہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کا ٹی20 میں اب تک کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور بھی رہا۔
پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز کی شاندار اننگز
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو تین وکٹوں کا نقصان پہنچایا۔ صرف 39 رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔
اس کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب نے 87 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 29 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کو آخری اوور میں 33 رنز درکار تھے، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ہدف کا دفاع کر لیا۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 192 رنز بنا سکی اور یوں ہندوستان نے مقابلہ 19 رنز سے جیت لیا۔
ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوم دوبے نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
Indian cricket team Gold medal ceremony 👇what a beautiful scene!!
— XUnfiltered (@XUnfiltere69061) October 3, 2026
No handshake with Pakistan continues which I personally support
Europe don't do it with Russians, Americans don't do it with Russians....is India holier than those countries?
Why are the commentators acting… pic.twitter.com/NGdluXrNgq
ہندوستان: 211/6، 20 اوورز
ابھیشیک شرما 61، تلک ورما 51*
عرفات منہاس 2/25
پاکستان: 192/6، 20 اوورز
حسن نواز 96، صائم ایوب 29
اکشر پٹیل 2/29
نتیجہ: ہندوستان 19 رنز سے فاتح، گولڈ میڈل ہندوستان کے نام۔
شیوم دوبے: ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا الفاظ سے بالاتر، قوم کو فخر کا موقع فراہم کرنا بڑی کامیابی ہے
کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شیوم دوبے نے ایشین گیمز میں پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے کو اپنے لیے انتہائی جذباتی اور قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔
مردوں کی ٹیم نے ہفتے کے روز گولڈ میڈل کے مقابلے میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز میں کرکٹ کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کی کامیابی میں ابھیشیک شرما، تلک ورما اور اکشر پٹیل کی شاندار کارکردگی اہم رہی۔میچ کے بعد اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے شیوم دوبے نے کہا کہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور قوم کو فخر کا موقع فراہم کرنے کے احساس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا، ’’یہ احساس الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ ہم نے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ گولڈ جیتنا اور ملک کو فخر محسوس کرانا ایسی چیز ہے جو الفاظ سے بالاتر ہے۔ یہ احساس دل کی گہرائیوں سے آتا ہے۔‘‘
شیوم دوبے نے امید ظاہر کی کہ ملک کے لوگ بھی ہندوستانی ٹیم کی اس کامیابی پر فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بی سی سی آئی کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ بورڈ کی جانب سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی کھلاڑیوں کو ملک کے لیے بہتر کارکردگی پیش کرنے میں مدد دیتی ہے۔
پاکستان نے 212 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حسن نواز کی شاندار 96 رنز کی اننگز کی بدولت مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، تاہم ہندوستانی بولنگ اٹیک نے دباؤ برقرار رکھا۔شیوم دوبے نے گیند سے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی رن بنانے کی رفتار پر قابو پایا۔
اس سے قبل بیٹنگ میں بھی دوبے نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ان کی مختصر مگر تیز اننگز نے ہندوستان کو 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد دی۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 211 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ تلک ورما نے صرف 22 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ دوبے کی آخری اوورز میں تیز رفتار اننگز نے ہندوستان کے بڑے اسکور کو مزید مضبوط کیا۔آخرکار ہندوستان نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے کرکٹ مقابلے کا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔