آئچی ناگویا۔ جاپان۔ ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 16-1 سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی جانب سے جُگراج سنگھ نے 4 گول کیے جبکہ ابھیشیک اور دِل پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
ہندوستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ مندیپ سنگھ نے 5ویں منٹ میں گول کرکے ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد جُگراج سنگھ نے 10ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ ابھیشیک نے 11ویں منٹ میں گول کرکے برتری مزید بڑھا دی۔ ہرمَن پریت سنگھ اور ابھیشیک نے بھی گول کیے اور ہندوستان کا حملہ مسلسل جاری رہا۔
22ویں منٹ میں جُگراج سنگھ نے اپنا دوسرا گول کیا۔ 29ویں منٹ میں سُکھجیت سنگھ جبکہ 30ویں منٹ میں دِل پریت سنگھ نے گول کیا۔ اس کے بعد من پریت سنگھ اور وویک ساگر پرساد نے بھی ایک ایک گول کرکے ہندوستان کی برتری مزید مضبوط کردی۔
38ویں منٹ میں دِل پریت سنگھ نے اپنا دوسرا گول کیا۔ جُگراج سنگھ نے 42ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس کے 3 منٹ بعد ہرمَن پریت سنگھ نے ایک اور گول کیا۔
میچ کے آخری کوارٹر میں بھی ہندوستان کا جارحانہ کھیل جاری رہا۔ ابھیشیک نے 49ویں منٹ میں گول کیا۔ جُگراج سنگھ نے 53ویں منٹ میں اپنا چوتھا گول کیا جبکہ دِل پریت سنگھ نے 55ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
سری لنکا کی جانب سے واحد گول مدوشن ہیراتھ نے 34ویں منٹ میں کیا۔ تاہم ہندوستان کی زبردست برتری پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا اور ہندوستان نے مقابلہ 16-1 سے اپنے نام کرلیا۔