ایشیا کپ مسلسل دوسرے برس ملتوی، 2022 میں انعقاد کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایشیاکپ
ایشیاکپ

 

 اسلام آباد۔ ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔اس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ ساتھ رواں برس ہونے والے آئی سی سی 'ٹی 20 ورلڈ کپ' اور اے سی سی ایشیا ورلڈ کپ پر بات چیت کی ۔ایشیا کپ ملتوی ہونے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔تاہم ابھی تک ایشیا کپ کا انعقاد کرنے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ ملتوی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس جولائی میں ایشیا کپ کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا تھا اور 2021 میں ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ سال 2020 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی لیکن پاکستان نے سری لنکا سے میزبانی کا تبادلہ کر لیا تھا۔ دونوں بورڈ کی باہمی رضامندی سے طے ہونے والے معاملات کے تحت سری لنکا کرکٹ 2021 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا اور 2022 کے ایشیا کپ کی میزبانی کا شرف پاکستان کرکٹ بورڈ کو حاصل ہو گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ گزشتہ کچھ عرصے سے دو فارمیٹس ون ڈے اور ٹی20 کے تحت کھیلا جا رہا ہے اور جس سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہوتا ہے، اس سال ایونٹ کو ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے لیکن پھر دوسرا ایڈیشن 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوتا ہے۔