جاپان نے پاکستان کو ہرا یا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
ایشیا کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرا یا
ایشیا کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرا یا

 

 

 جکارتہ :انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔ جمعرات کو ہونے والے میچ کے 14 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے ریوما اوکا اور 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گولز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا

تاہم پاکستان کی جانب سے پہلا گول سکور ہونے کے تین منٹ بعد ہی جاپان کے تاکوما نیوا نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے دوران دوسرا گول سکور کیا، لیکن میچ کے اختتام تک پاکستان جاپان پر برتری حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ قبل ازیں پاکستانی ہاکی ٹیم کا انڈیا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تھا۔ پاکستان کا اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ انڈیا اور انڈونیشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے انڈیا کو انڈونیشیا کے خلاف میچ میں کم از کم 16 گولز سے ہرانا ہو گا۔