فوج کرے گی ویسٹ انڈیزکا تحفظ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-12-2021
پاکستان :فوج کرے گی ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا تحفظ
پاکستان :فوج کرے گی ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا تحفظ

 


اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ سندھ حکومت کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔

 ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔