رونالڈو اور سعودی کلب میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2022
رونالڈو اور سعودی کلب میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا
رونالڈو اور سعودی کلب میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا

 

 

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا۔ العربیہ کے مطابق ہسپانوی اخبار مارکا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور النصر فٹبال کلب میں 207 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے پایا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق رونالڈو ڈھائی سال تک کلب کا حصہ رہیں گے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلیں گے۔ اسٹار فٹ بالر اور کلب کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ خیال رہے کہ النصر سعودی عرب کے کامیاب کلبوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا تھا کہ النصر رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

گزشتہ دونوں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ کلب نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا تھا کہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر کلب سے علیحدہ ہونے جا رہے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے

 

Cristiano Ronaldo is to leave Manchester United by mutual agreement, with immediate effect.

The club thanks him for his immense contribution across two spells at Old Trafford.#MUFC

— Manchester United (@ManUtd) November 22, 2022

رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلب نے دھوکہ دہی کا احساس دلایا اور کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ مجھے زبردستی اسکواڈ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کچھ لوگ مجھے نہ صرف اس وقت بلکہ ماضی میں بھی کلب میں ناپسند کرتے تھے۔