میسی کا ارجنٹینا کے لیے یادگار الوداعی میچ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2026
میسی کا ارجنٹینا کے لیے یادگار الوداعی میچ
میسی کا ارجنٹینا کے لیے یادگار الوداعی میچ

 



نئی دہلی: دو دہائیوں تک ارجنٹینا کی فٹ بال کی دھڑکن رہے لیونل میسی نے ملک کے لیے اپنے سرکاری الوداعی میچ کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے بینن کے خلاف ارجنٹینا کی 3-0 سے جیت میں پنالٹی پر ایک گول کیا اور دو گول کرنے میں مدد دی۔ بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے اس عظیم کھلاڑی کو زوردار تالیوں اور نعروں کے ساتھ آخری الوداع پیش کیا۔

ارجنٹینا کے اس سپر اسٹار نے 85 ہزار شائقین کے سامنے اپنے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کیا۔ اس دوران انہوں نے 126 گول کیے، 2022 کا عالمی کپ جیتا اور دو مرتبہ کوپا امریکا کا خطاب اپنے نام کیا۔ میسی نے میدان کے وسط میں مائیکروفون کے ذریعے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’20 سے زیادہ برس تک یہ جرسی پہننا میرے لیے بہت فخر کی بات رہی ہے۔ میں نے کبھی لڑنا نہیں چھوڑا اور میدان میں اپنا سب کچھ دینا بھی کبھی نہیں چھوڑا۔

میں ہمیشہ واپس آنا چاہوں گا، کیونکہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا آپ کے ساتھ ہونے والی سب سے خوبصورت چیز ہے۔‘‘ اس موقع پر میسی کے کئی ساتھی کھلاڑی جذباتی ہوگئے۔ لیونل اسکالونی کی قیادت والے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین نے بھی کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں اپنے محبوب کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا۔