کشمیر: حضرت شیخ حمزہ مخدومی کے عرس میں عقیدت مندوں کا ہجوم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2022
کشمیر: حضرت شیخ حمزہ مخدومی کے عرس میں عقیدت مندوں کا ہجوم
کشمیر: حضرت شیخ حمزہ مخدومی کے عرس میں عقیدت مندوں کا ہجوم

 

 

سری نگر: سری نگر کے مخدوم صاحب علاقے میں بدھ کو حضرت شیخ حمزہ مخدومی (رح ) معروف بہ محبوب العالم کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

کوہ ماران مخدوم صاحب میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستان عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نماز ظہرین میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ مخدوم صاحب سری نگر میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔ بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستان عالیہ پر حاضری دی اوراپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اورمبلغین نے حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی(رح) کے طرز حیات اورتعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کومخدوم صاحب (رح) کی تعلیمات اورطرز حیات کو اپنانے پرزوردیا۔