دلہن نے کیا کیا جب پتہ چلا کہ شوہر گنجا ہے؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
دلہن نے کیا کیا جب پتہ چلا کہ شوہر گنجا ہے؟
دلہن نے کیا کیا جب پتہ چلا کہ شوہر گنجا ہے؟

 

 

ریاض: سعودی عرب میں طلاق کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب نئی نویلی دلہن پر انکشاف ہوا کہ اس کے شوہر کے سر پر بال نہیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون اور ان کے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم نئی نویلی دلہن نے شادی کے دو روز بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کیس سے متعلق مشاورت کی ہے، شوہر یہ پتہ لگانا چاہتا ہے کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قانونی مشیر نے بتایا کہ اگر شوہر میں پاگل پن یا جذام وغیرہ ہو تو بیوی نکاح ختم کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے لیکن گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، اس پر طلاق نہیں لی جا سکتی۔