بزرگ کوکندھے پربٹھاکرروضہ نبوی کی زیارت کرانے نوجوان کا ویڈیووائرل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بزرگ کوکندھے پربٹھاکرروضہ نبوی کی زیارت کرانے نوجوان کا ویڈیووائرل
بزرگ کوکندھے پربٹھاکرروضہ نبوی کی زیارت کرانے نوجوان کا ویڈیووائرل

 

 

مدینہ: سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد نبویﷺ میں اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بہ ظاہر ان کے حلیے سے عرب شہری لگتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر تحسین سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔

شہریوں نے اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ کی زیارت کرانے والے نوجوان کو والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔

سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کی تعریف کی جس میں ایک بیٹے کو والدین کی عزت کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ اپنے باپ کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے لے جا رہا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔