شاہ رخ خان نے کیا عمرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
شاہ رخ خان نے کیا عمرہ
شاہ رخ خان نے کیا عمرہ

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

سپر اسٹار شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی تصویر ایک مداح کے اکاؤنٹ کی جانب سے آن لائن شیئر کی گئی ہے۔

تصاویر میں شاہ رخ خان مقدس مقام پر لوگوں میں گھرے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اہرام  میں نظر آ رہے ہیں۔

بتادیں کہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ ویڈیو میں، شاہ رخ خان نے فلم کی پوری کاسٹ اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا اور شیئر کیا کہ یہ اس ملک میں ایک خوبصورت شوٹنگ

 

 

انہوں نے مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے پر سعودی عرب کی وزارت ثقافت و فلم کا شکریہ ادا کیا۔ جس کے بعد شاہ رخ خان مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا۔ ہیرانی اور شاہ رخ خان کے درمیان یہ پہلا موقع ہے۔

اس کے بعد ہیرانی نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان میرے پورے کیرئیر میں ہمیشہ میری خواہش کی فہرست میں رہے ہیں اور ماضی میں کئی کوششوں کے بعد آخر کار ہمیں ایک ساتھ ڈنکی کرنے کا موقع ملا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈنکی کے علاوہ شاہ رخ خان کے پاس دو اور فلمیں ہیں۔ جوان اور پٹھان۔ جہاں شاہ رخ خان پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے وہیں وہ جوان میں نین تارا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کنگ خان نے بتایا کہ وہ اپنی تین ریلیز ہونے والی فلم جوان، پٹھان اور ڈنکی کی کامیابی سے مطمئن ہی