سعودی عرب: لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سعودی عرب: لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ
سعودی عرب: لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ

 

 

ریاض: سعودی محکمہ جیل خانہ جات کے ماتحت لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ بدھ کو ریاض میں منعقد ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی سرپرستی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الدویش شریک ہوئے۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق لیڈیز ٹریننگ سینٹر سے فارغ التحصیل خواتین اہلکاروں کو سیکیورٹی سائنس کے مضامین پڑھائے گئے اور انہیں فیلڈ سروس کی مہارتوں کی ٹریننگ دی گئی۔

خواتین اہلکاروں نے عسکری مارچ میں ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ماجد الدویش نے سپاہی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’فرض شناسی، اخلاص کے ساتھ ڈیوٹی اور وطن عزیزکی خدمت میں ایثار کا مظاہرہ ضروری ہے