آپ کی جدوجہد اور کامیابیاں ملک کے لیے باعثِ تحریک ہیں: پی ایم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2026
آپ کی جدوجہد اور کامیابیاں ملک کے لیے باعثِ تحریک ہیں: پی ایم مودی
آپ کی جدوجہد اور کامیابیاں ملک کے لیے باعثِ تحریک ہیں: پی ایم مودی

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایشیائی پیرا کھیلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کی جدوجہد اور کامیابیوں سے پورے ملک کو تحریک ملتی ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ ماہ آیچی ناگویا میں منعقدہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں 30 طلائی، 35 چاندی اور 49 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 114 تمغے جیتے تھے۔ اس موقع پر کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا اور کھیلوں کی وزیر مملکت رکشا کھڑسے بھی موجود تھیں۔

دو طلائی تمغے جیتنے والی بازوؤں سے محروم تیر انداز شیتل دیوی اور بصارت سے محروم تیز رفتار دوڑ کی کھلاڑی سمرن بھی تقریب میں موجود تھیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آپ کی جدوجہد اور کامیابیوں سے ہر ہندوستانی کو تحریک ملتی ہے۔ پہلے والدین بچوں کو کھیلوں میں کیریئر بنانے کے لیے تعاون کرنے سے ڈرتے تھے۔

لوگ کہتے تھے کہ ایسا نظام کچھ نہیں کر سکتا جو صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی نہ کرے، لیکن جس طرح آپ نے ہمت نہیں ہاری، اسی طرح ہم بھی اپنے مقصد پر ڈٹے رہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہم نے طے کیا کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتیں ضائع نہیں ہوں گی۔ جس نظام نے آپ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی، ہم نے اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگر آج نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے تو انہیں یہ یقین بھی ہے کہ ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

مودی نے کہا کہ ہندوستان ان کھیلوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جن میں ماضی میں وہ اتنا مسابقتی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، ’’جن کھیلوں میں پہلے ہندوستان کی نمائندگی محدود تھی، اب ہم ان میں مضبوط ہو رہے ہیں۔ تیر اندازی، ایتھلیٹکس، نشانہ بازی، تیراکی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، جوڈو اور پاور لفٹنگ سمیت کئی کھیلوں میں ہم نے صلاحیتوں کو تلاش کیا ہے اور ان کھیلوں میں نئے چیمپئن سامنے آ رہے ہیں۔ ایشیائی پیرا کھیلوں میں 61 کھلاڑیوں نے پہلی بار حصہ لیا تھا۔‘‘