نائب صدرنے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

 

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اہل وطن کو 72 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود کو آئینی اقدار اور اصولوں کے تئیں وقف کرنا چاہیے۔

مسٹر نائیڈو نے منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ اس یوم جمہوریہ کے موقع پر کامیابیوں کا تہوار منایا جانا چاہیے اور آتم نربھر بھارت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

نائب صدر نے کہا ’’ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ ہم اپنے آئین میں دی گئی آزادی، مساوات، بھائی چارے اور سبھی کے لئے انصاف جیسے اصولوں کے تئیں خود کو وقف کریں‘‘۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہم تہذیبی اقدار اور آئینی مریادہ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کریں اور اپنے جمہوریہ کی کامیابیوں کا جشن منائیں اور اعتماد سے بھر پور ایک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کریں