کانگریس کے قدآور لیڈر ویربھدر سنگھ چل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2021
 ویربھدر سنگھ
ویربھدر سنگھ

 

 

 شملہ: ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کےلیڈر ویربھدر سنگھ کا طویل علالت کے بعد آج علی الصبح چل بسے ۔ ہماچل پردیش کے 6 مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ویربھدر سنگھ 87 سال کے تھے اور انہوں نے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال، شملہ میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنک راج نے ویربھدر سنگھ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر جنک راج نے بتایا ’’سابق وزیر اعلیٰ ویربھدر جی کا یہاں اندرا گاندھی میڈیکل کالج اسپتال میں علی صبح تقریباً 4 بجے ایک سے زیادہ اعضا کے ناکام ہونے کے سبب انتقال ہو گیا۔‘‘ ویربھدر سنگھ اس سے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے اور انہیں 13 اپریل کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔