ویکسین کی قلت: دہلی میں ویکسینیشن معطل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
دہلی میں ویکسینیشن معطل
دہلی میں ویکسینیشن معطل

 

 

 نئی دہلی

ویکسین کی قلت کے سبب دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسینیشن کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں آج سے 18 سے زیادہ عمر کے زمرے کی ٹیکہ کاری کو روکا جا رہا ہے کیونکہ یہاں ویکسین وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس زمرے کے لئے ویکسین کا جو اسٹاک تھا وہ ختم ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے ٹیکہ کاری مراکز بند کر دئے گئے ہیں۔ کیجریوال نے بتایا کہ کچھ مراکز پر کچھ ویکسین بچی ہیں جنہیں آج لگا دیا جائے گا۔