اتراکھنڈ: مٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2021
ایک اور حادثہ
ایک اور حادثہ

 

 

آواز دی وائس : اتراکھنڈ کے پتھرا گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 5 ملبے تلے دب گئے ہیں۔ یہ واقعہ پتھورا گڑھ کے جمعہ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ریاست کے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ دھامی نے کہا کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہاں پھنسے لوگوں کی سلامتی ہو۔ پتھورا گڑھ میں بادل پھٹنے ، چٹانوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ دو دن پہلے یہاں بادل پھٹا تھا جس کی وجہ سے سیلاب آیا تھا۔