اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2026
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال

 



دہرادون: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال ہوگیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعرات کو ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں ساوتری دیوی کے انتقال کو انتہائی افسوسناک اور دل کو صدمہ پہنچانے والا واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماں کی شفقت، دعائیں اور محبت انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساوتری دیوی کا انتقال ان کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دھامی نے بابا کیدار سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے چرنوں میں جگہ عطا فرمائیں اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت غم زدہ اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔

ادھر مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور بی جے پی کی اتر پردیش یونٹ کے صدر پنکج چودھری نے بھی ساوتری دیوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ پروگرام پہلے ہی شروع ہوچکا تھا، اس لیے معمول کے مطابق خیرمقدم کی رسمی کارروائی نہیں کی گئی۔ پروگرام کے دوران مختصر تعزیتی نشست بھی منعقد کی گئی اور تمام لوگ اس وقت یوگی آدتیہ ناتھ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔