امریکی نائب وزیر خارجہ شرمین کی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2021
امریکی نائب وزیر خارجہ شرمین کی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات
امریکی نائب وزیر خارجہ شرمین کی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات

 

 

نئی دہلی :امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے بدھ کو دہلی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ وینڈی اور ان کے درمیان وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے ، کواڈ سمٹ اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینڈی نے کہا کہ مودی کے امریکی دورے میں بائیڈن اور ان کے درمیان اچھا تال میل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کو اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ہم ضرورت کے مطابق چین سے مقابلہ کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر تعاون کریں گے اور ضرورت پڑنے پر اسے چیلنج کریں گے۔