امریکی سفیرکی بھاگوت سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-09-2021
امریکی سفیرکی بھاگوت سے ملاقات
امریکی سفیرکی بھاگوت سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 امریکی قائم مقام سفیر اتل کیشپ نے بدھ کو آر ایس ایس کے سربراہ  ڈاکٹرموہن بھاگوت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد کیشپ نے کہا کہ انہوں نے بھاگوت کے ساتھ'اچھی گفتگو'کی ہے۔ 

انھوں نے لکھا کہ موہن بھاگوت کے ساتھ ان امور پر گفتگو ہوئی کہ کس طرح ہندوستان کی متنوع اور جمہوری روایت ایک حقیقی اورعظیم قوم کی زندگی اور طاقت کو مضبوط بنا سکتی ہے۔

 خیال رہے کہ منگل کو کیشپ نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی تھی۔

پرینکا سے ملاقات کے بعد انہوں نےاپنے  ٹویٹ پیغام میں لکھا تھا کہ  پرینکا گاندھی واڈرا سے مل کر ہند امریکی دوستی اور تعاون کی طویل تاریخ پر غور کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔

  کیشپ نے اپنی مدت ختم ہونے پر گزشتہ چند دنوں میں کئی الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔