ممبئی میں یادگارقومی پرچم کی نقاب کشائی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-12-2021
ممبئی میں یادگارقومی پرچم کی نقاب کشائی
ممبئی میں یادگارقومی پرچم کی نقاب کشائی

 

 

ممبئی: 21 ویں یوم بحریہ کے موقع پر، مغربی بحریہ کی کمان کی جانب سے ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں ایک بہت بڑے قومی پرچم کی نمائش کی گئی

۔یہ نظارہ مشہور گیٹ وے آف انڈیا کاہے۔ 225 فٹ لمبائی اور 150 فٹ چوڑائی والے جھنڈے کا وزن تقریباً 1400 کلوگرام ہے اور یہ کھادی سے بنا ہے۔

اسے کھادی اینڈویلیج انڈسٹریزاینڈ کمیشن نے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے حصے کے طور پر تصور کیا اور تیار کیا ہے۔

جیسا کہ ہندوستانی بحریہ اپنے آپ کویوم بحریہ کے موقع پر قوم کی خدمت کے لیے وقف ظاہرکرتی ہے، یہ یادگار قومی پرچم کی نمائش ،اسی جانب اہم اشارہ ہے۔

اسے لہراکر بحریہ قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ اور ہندوستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے۔