اودے پور قتل: مذہبی سفاکیت ناقابل قبول-راہل گاندھی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اودے پور قتل: مذہبی سفاکیت ناقابل قبول-راہل گاندھی
اودے پور قتل: مذہبی سفاکیت ناقابل قبول-راہل گاندھی

 

 

نیو دہلی : کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ادے پور میں ایک شخص کے تیز دھار ہتھیار سے قتل کے واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اودے پور میں ہونے والے بہیمانہ قتل سے بہت صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح کے ظلم سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’میں اودے پور میں ہونے والے گھناؤنے قتل سے بہت صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح کے ظلم سے دہشت پھیلانے والوں کو فوراً سزا ملنی چاہیے۔‘‘ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا، ’’ہم سب کو مل کر نفرت کو شکست دینا ہوگی۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی امن اور بھائی چارہ برقرار رکھیں

کانگریس کے میڈیا اور مہم کے سربراہ پون کھیرا نے ٹویٹ کیا، "کنہیا کمار، اخلاق اور پہلو خان ​​سبھی نفرت کا شکار ہیں۔ یہ کون ہے جو ملک میں تعصب کی فضا پیدا کر رہا ہے؟ معاشرے میں تنازعات کون پیدا کر رہا ہے؟ یہ کون ہے جو نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کر رہا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کون ہے۔ سب دیکھ رہے ہیں، خاموش ہیں