کسانوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
کسان احتجاج
کسان احتجاج

 

کسانوں کے احتجاج کی خبروں کے درمیان حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کی آہٹ ہے۔ خبروں کے مطابق حکومت اور کسانوں کےدرمیان  کسی مسئلہ پر پہنچنے کےلئے مذاکرات جاری ہیں۔یا رہے کہ کسانوں نے چھ فروری کو ملک گیر چکا جام کا اعلا ن کیا ہے جس کے سبب دہلی پولیس سرحدوں کے اردگرد خار دار تاروں کا جال بھانا شروع کردیا ہے۔ تاکہ کسانوں کے مظاہرے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوسکے۔ احتیاطی اقدام کے ساتھ پولیس کسانوں کو کوئی ایسا موقع نہیں دینا چاہتی ہے  جو لا اینڈ آرڈر  کا مسئلہ  پیدا ہو۔یاد رہے کہ کل غازی پور میں پولیس نے اپوزیشن لیڈران کو کسانوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ اب کسانوں کے احتجاج میں سیاست کا دخل بڑھ گیا ہے۔(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)