تریپورہ انتخابات میں تشدد : آج سپریم کورٹ میں سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 تریپورہ انتخابات میں تشدد : آج سپریم کورٹ میں سماعت
تریپورہ انتخابات میں تشدد : آج سپریم کورٹ میں سماعت

 

 

نئی دہلی :ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی تریپورہ انتخابات میں تشدد سے متعلق توہین عدالت کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ ٹی ایم سی نے اپنی توہین عدالت کی درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تریپورہ میں انتخابات کے دوران حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

 ایسے میں سپریم کورٹ کو تریپورہ کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔ اس سے پہلے تریپورہ میں انتخابات کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ریاستی انتظامیہ اور پولیس سے کہا تھا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ کارپوریشن انتخابات کرائے ۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔