مجاہد آزادی چندرشیکھرآزاد کوبرسی پر خراج عقید ت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
خراج عقیدت
خراج عقیدت

 

 

FILE PIC نئی دہلی۔نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے انقلابی مجاہد آزادی چندرشیکھر آزاد کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایکٹوئیٹ میں جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک ممتاز رہنما اور سچے محبت وطن تھے۔ آزادنے بہت سے لوگوں کو آزادی کی تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے مادر وطن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شاہ نے اپنے پیغام میںکہا کہ چندرشیکھر آزاد کی قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مادر وطن کی خدمت کیلئے ہر چیز کو نچھاور کیا جاسکتا ہے۔