بنگال : ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
بنگال : ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل
بنگال : ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل

 

 

کولکاتہ:مغربی بنگال کے 24 پرگنہ میں ٹی ایم سی پنچایت ممبر سوپن مانجھی کو دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔ وہ صبح 9 بجے کیننگ میں دو بوتھ پریذیڈنٹ کے ساتھ بائک پر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے انہیں سڑک کے بیچوں بیچ روک کراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

گولیوں کے ساتھ ساتھ سوپن پر چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولے اور بم برآمد کر لیے ہیں۔ حملہ آور فرار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سوپن مانجھی جمعرات کی صبح میٹنگ میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

سوپن کے ساتھ دو بوتھ صدر بھوت ناتھ پرمانک اور جھنتو ہلدار بھی تھے۔

جب وہ کچوا کے علاقے میں پیئر پارک کے قریب پہنچے تو شرپسندوں نے سڑک بلاک کر دی اور تینوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان پر بم بھی پھینکا گیا تھا۔ گولیوں اور بموں کی آواز سن کر لوگ جمع ہو گئے اور حملہ آور فرار ہو گئے۔

اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سوپن نے مقامی ایم ایل اے کے سامنے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ کسی بھی دن ان کا قتل ہو جائے گا۔

کیننگ ویسٹ کے ایم ایل اے پرویش رام داس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے سوپن نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اسے ڈر تھا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔

میں نے ان سے کہا تھا کہ میرے پاس آؤ۔ ہم پولیس کے پاس جائیں گے لیکن اس سے پہلے  انہیں قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے لئے بی جے پی کے حامی شرپسندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔