درخشاں مستقبل کے لئے یہ دہائی بہت ہی اہم۔پی ایم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2021
نریندر مودی
نریندر مودی

 

آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خاص پیغام میں کہا کہ’ بھارت کے درخشاں مستقبل کے لئے یہ دہائی بہت ہی اہمیت کی حامل ہے ، اس لئے آغاز ہی سے آزادی کے دیوانوں نے جو خواب دیکھے تھے، ان خوابوں کو، ان عزائم کو تیزی سے شرمندہ تعبیر کرنے کا یہ سنہری موقع اب ملک کے پاس آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’۔مجھے امید ہے کہ جس امیدا ور توقع کے ساتھ ملک کے کروڑوں افراد نے ہم سب کو ایوان میں بھیجا ہے، ہم ایوان کے اس مقدس مقام کا پوار استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کی تمام روایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ یہ مجھے پورا یقین ہے۔