کیجروال کے سنگاپور اسٹرین کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں :سنگاپور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سنگاپور کا پلٹ وار
سنگاپور کا پلٹ وار

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے ’سنگاپور اسٹرین‘ کے حوالہ سے خبردار کیا تھا اور حکومت ہند سے ایکشن لینے کی اپیل کی تھی۔ کیجریوال کے دعوے پر پہلے حکومت ہند نے رد عمل ظاہر کیا اور اب سنگاپور نے بھی اس کا جواب دیا ہے۔ہندوستان میں موجود سنگاپور کے سفارت خانہ کی جانب سے منگل کے روز اروند کیجریوال کے ٹوئٹ پر جواب دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سنگاپور میں کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ٹیسٹنگ کی بنیاد پر معلوم چلا ہے کہ سنگاپور میں کورونا کی بی۱۶۱۷۲ قسم پائی گئی ہے، اس میں کچھ بچوں سے وابستہ معاملے بھی شامل ہیں۔

سنگاپور کے سفارت خانہ کی جانب سے ہی نہیں بلکہ سنگاپور حکومت کی وزارت صحت کے ذریعے بھیک کیجریوال کے دعوے کی تردید کی گئی ہے۔ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وزارت صحت نے کہا کہ کیجروال کے سنگاپور اسٹرین کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

 وزیر اعلیٰ اروند کیجریال نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’سنگاپور میں آنے والی کورونا کی نئی شکل بچوں کے لئے انتہائی خطرناک بتائی جا رہی ہے اور یہ ہندوستان میں تیسری لہر کے طور پر داخل ہو سکتی ہے۔ حکومت ہند سے میری اپیل ہے کہ سنگاپور کے ساتھ فضائی خدمات فوری منسوخ کر دی جائیں اور بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر کام دیا جائے۔

۔‘‘ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان پر مرکزی وزیر ہردیپ پوری پہلے ہی رد عمل ظاہر کر چکے ہیں۔ ہردیپ پوری نے اپنے ٹئوٹ میں کہا ’’کیجریوال جی، بین الاقوامی پروازیں مارچ 2020 سے ہی بند ہیں۔ سنگاپور کے ساتھ ایئر ببل بھی نہیں ہے۔ صرف کچھ وندے بھارت مہم کے تحت ہی ہم وہاں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لاتے ہیں، یہ ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں۔ پھر بھی حالات پر ہماری نظر ہے اور احتیاط برتی جا رہی ہے۔ ‘‘