ہندوستانی بحریہ کی سب سے بڑی جنگی مشق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2023
ہندوستانی بحریہ کی سب سے بڑی جنگی مشق
ہندوستانی بحریہ کی سب سے بڑی جنگی مشق

 

 

نیو دہلی؛ ہندوستانی بحریہ کی 2023 کی بڑی بحری مشق ٹروپیکس سرِ دست بحر ہند کے علاقے میں جاری ہے۔ آپریشنل سطح کی یہ مشق ہر دو سال پر منعقد کی جاتی ہے اور اس میں نہ صرف ہندوستانی بحریہ کے تمام یونٹیں شامل ہوتی ہیں بلکہ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے سازو سامان بھی بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

ٹروپیکس-23 کا انعقاد تین ماہ کیلئے جنوری سے مارچ 2023 تک کیا جا رہا ہے۔ مشق کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے تمام زمینی سطح کے جنگ آزما اثاثوں بشمول ڈیسٹرائرز، فریگیٹس، کارویٹ نیز آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کو پیچیدہ میری ٹائم آپریشنل تعیناتیوں سے گزارا جاتا ہے تاکہ بحریہ کے آپریشنز کے تصور کو درست اور بہتر بنایا جا سکے۔

اس میں آپریشنل لاجسٹکس اور دیگر سروسز کے ساتھ انٹرآپریبلٹی بھی شامل ہے۔ یہ یہق بندرگاہ اور سمندر دونوں حلقوں میں مختلف مراحل میں کی جا رہی ہے جس میں لائیو ہتھیاروں کی فائرنگ سمیت جنگی کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

گزرتے برسوں کے ساتھ دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافے کے بعد یہ مشق ہندوستانی بحریہ کے مشترکہ بیڑے کی کثیر خطرے والے ماحول میں کام کرنے کے لیے جنگی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ بحری مشق میں ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ آپریشنل سطح کی بات چیت کی بھی سہولت فراہم ہوتی ہے۔ اس سے پیچیدہ ماحول میں باہمی تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔