ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 شہزادہ فلپ
شہزادہ فلپ

 

 

لندن ۔ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بکنگھم پیلس نے شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال آج صبح قلعہ ونڈسر میں ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی اور انہیں رواں برس فروری میں اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور آخری بار انہیں جولائی 2020 میں عوامی طور پر دیکھا گیا تھا