وجین دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی ،گورنرعارف محمد خان نے دلایاحلف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وجین دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی
وجین دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی

 

 

 

ترواننت پورم

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈڑ پنارائی وجین نے جمعرات کے روز مسلسل دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی کے عہدےکا حلف لیا

ان کے ساتھ 20 وزرا نے بھی حلف لیا مسٹر وجین کی سربراہی میں سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) نے 6 اپریل کو مسلسل دوسری بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

گورنر عارف محمد خان نے ایک سادہ تقریب میں مسٹر وجین اور دیگر وزراء کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سینٹرل اسٹیڈیم میں سہ پہر ساڑھے تین بجے محض 500 افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ (ایجنسی ان پٹ )