کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 182.87 کروڑ سے متجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2022
کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 182.87 کروڑ سے متجاوز
کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 182.87 کروڑ سے متجاوز

 

 

نئی دہلی:کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 182.87 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 182 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار 476 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے ایک ہزار 660 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 741 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔

یومیہ کیسزکی شرح 0.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو ہزار 349 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے اور اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 436 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.75 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 لاکھ 58 ہزار 489 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 78 کروڑ 63 لاکھ دو ہزار 714 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔(ایجنسی)