کورونا: نئے معاملات کی تعداد 1 لاکھ رہی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2021
کورونا میں گراوٹ جاری
کورونا میں گراوٹ جاری

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ سامنے آنے والے نئے معاملات کی تعداد 1 لاکھ رہی۔جوکہ 61 دنوں کے اندر کم ترین ہے۔ ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد مزید گھٹ کر 1401609 رہ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کی تعداد میں 76190 کی کمی درج کی گئی۔

اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر27159180 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 174399 مریض صحت یاب ہوئے۔ لگاتار 25 ویں دن بھی صحت یابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔ صحت یابیوں کی شرح بڑھ کر 93.94 فیصد تک پہنچی۔ ہفتہ وار مثبت شرح اس وقت 6.21 فیصد پر قائم ہے۔ کووڈ-19 کے روزانہ مثبت معاملات کی شرح 6.34 فیصد ہے۔جو کہ لگاتار 14 ویں دن 10 فیصد سے کم ہے۔

ٹیسٹنگ صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا، مجموعی طور پر 36.6 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 23.27 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔