گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
کورونا کا قہر جاری
کورونا کا قہر جاری

 

 

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 910319 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 166862 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 29289 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 502982 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں مزید 30296 مریض صحت مند ہوئے، جس سے موذی کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 2613627 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 322 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56652 ہوگئی ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6438 سے بڑھ کر 58883 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 333227 افراد کورونا وائرس سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 53 سے بڑھ کر 4469 ہوگئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4478 سے بڑھ کر 31987 ہو گئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 8924 افراد ہلاک اور 603495 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 2123 سے بڑھ کر 19455 ہوگئے ہیں۔ اب تک 11133 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 659980 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 4147 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 49273 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12731 اور اب تک 971556 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1531 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 31806 ہوگئی اور 1955 مریضوں کی شفایابی سےکورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 08 ہزار 78 جبکہ 16 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 4710 ہوگئی ہے۔