پاکستان کی نئی نسل علی شاہ گیلانی کے بجائے سدھارت شکلاکو پسندکرتی ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
پاکستان کی نئی نسل علی شاہ گیلانی کے بجائے سدھارت شکلاکو پسندکرتی ہے
پاکستان کی نئی نسل علی شاہ گیلانی کے بجائے سدھارت شکلاکو پسندکرتی ہے

 

 

نئی دہلی: عمران خان کی حکومت کیا بدلی ہوئی حقیقتوں سے انکار کر سکتی ہے؟ اگر وہ سچائی دیکھ سکیں توانٹرنیٹ پر وقت بتانے والی پاکستان کی نوجوان نسل نے ایک واضح فیصلہ دیا ہے اوروہ یہ ہے کہ نئی نسل ایک نوجوان ہندوستانی اداکار کی زیادہ پرواہ کرتی ہےجو 92 سال پاکستانی پرچم بردار شخص کی نسبت بہت جلد مر گیا۔

اب ذراتفصیل میں آئیں۔ یہ اتفاق ہے کہ بگ باس شہرت یافتہ ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا اسی دن انتقال کر گئے جس دن علیحدگی پسند کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 سال کی عمر میں مرے۔ یقینا برصغیر میں دونون کے چاہنے والے ہونگے مگر پاکستان میں سدھارت شکلا کے چاہنے والے گیلانی کے مقابلے زیادہ ہیں۔

پاکستانی میڈیا پرسنز کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ جب جمعرات کو پاکستان میں ٹوئٹر پر سدھارتھ شکلا ٹاپ ٹرینڈ تھے ، گیلانی ان سے بہت نیچے تھے۔ حسن بن احسان ، جوایک پاکستانی ٹویٹریوزرہیں، نے سدھارتھ کے بارے میں اس طرح بات کہی۔

ایک ٹی وی اینکر نے کہا ، ”میں نے شکلا پر ایک ویڈیو بنائی ہے ، جو پاکستان میں بہت مشہور تھے اور گیلانی صاحب کے بارے میں بھی۔

مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ، شکلا پر میری ویڈیو کو پچھلے دو دنوں میں بہت سے لوگوں نے دوبارہ دیکھا ہے جبکہ کسی نے بھی یوٹیوب پر دوسرے ویڈیوکو نہیں دیکھا۔

پاکستان میں بھارتی ٹی وی شوز مقبول ہیں حالانکہ ملک میں بھارتی چینلز پر پابندی عائد ہے۔ تاہم ، ایسے وقت میں پابندی کا کوئی مطلب نہیں ہے ، جب لوگ تمام پروگرام آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ بھارتی اداکار کے پاکستانی مداحوں نے شکلا کو آن لائن خراج تحسین پیش کیا ہے۔