حکومت ہند نے110 افراد کوکابل سے نکالا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حکومت ہند نے110 افراد کوکابل سے نکالا
حکومت ہند نے110 افراد کوکابل سے نکالا

 

 

نئی دہلی: حکومت ہند نے تقریباً 110 افراد کو ہوائی جہاز سے کابل سے نکالا ہے جن میں ہندو، سکھ افغان شہری بھی شامل ہیں۔ انہیں لانے والی پرواز آج دوپہردہلی ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے تاریخی گوردواروں اور کابل کے 5ویں صدی کے اسمائی مندر سے سری گرو گرنتھ صاحب اور ہندو گرنتھ ہندوستان لائے جا رہے ہیں۔

ان میں رامائن، مہابھارت اور بھگود گیتا شامل ہیں۔ کانگریس ایم پی ہیبی ایڈن کے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ وزارت خارجہ کے اہلکار وہاں رہ جانے والے ہندوستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

تاہم ایئرلفٹ کیے گئے افراد میں کچھ افغان شہریوں کے شامل ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔