دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد:شیخ ابوبکر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2025
 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد:شیخ ابوبکر
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد:شیخ ابوبکر

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے حملے کے خلاف دہشت گردی کی جنگ میں پورا ملک متحد ہے۔ جبکہ ہندوستانی فوج کی کارروائی قابل ستائش ہے ،دہشت گردی کے خلاف اتحاد ہی سب سے بڑی طاقت ہے ۔
ان تاثرات کا اظہار کیرالہ کے کالی کٹ میں گرانڈ مفتی آ ف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔
یاد رہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد  ہندوستان نے پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کے نو مختلف ٹھکانوں پر حملے کئے تھے جن میں دہشت گردی کے اڈے تباہ ہوئے اورلاتعداد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں جنگی ماحول بنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے
شیخ ابوبکراحمد نے ایک پیغام میں تمام شہریوں سے ملک کی سلامتی،اتحاد،اور سا لمیت کے تحفظ کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔شیخ ابوبکر احمد نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستا ن کے مضبوط اور پُر عزم موقف کی تعریف کی،ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری پر پورے ملک کو فخر ہے۔ اسے ملک کی طاقت،خودمختاری،اور انسانیت کے تحفظ کیلئے اہم قرار دیا۔
شیخ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اقدامات کشمیر سمیت جنوبی ایشیا میں انتہاء پسند قوتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بد امنی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے،ہندوستان کی انسداددہشت گردی کی کوششوں کے وسیع مضمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک کی سفارتی اور اسٹریٹجک مداخلت عالمی امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
شیخ ابو بکر احمد نے عوام سے ان کوششوں کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم امن اور انسانی اقدار پر یقین رکھتے ہیں کہ اس جد جہد میں قوم کے ساتھ کھڑے ہوں،یعنی پوری قوم ایک ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو۔