نئی دہلی،:الیکشن کمیشن نے منگل کو کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے تحت سرکاری ملازمین پر عائد پابندیاں اور ممانعتیں ان ریٹائرڈ سرکاری افسران اور دیگر افراد پر بھی لاگو ہوں گی، جنہیں ریاستی یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے تقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے گوا، منی پور، پنجاب، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکٹورل افسران کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ ایسے افراد کو سیاسی طور پر غیر جانب دار رہنا ہوگا۔ انہیں کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم یا کسی امیدوار کے حق میں تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بھی گریز کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ان 5 ریاستوں میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔