تیسرے مرحلے کی پولنگ کےلئےسیکیورٹی انتظامات سخت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2021
منگل کو پولنگ
منگل کو پولنگ

 

 

 

تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات اور مغربی بنگال اور آسام کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تشہیری مہم آج شام ختم ہہوگئی ہے ۔ تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔اب ان ریاستوں میں سیکیورٹی انتظامات میں سختی کردی گئی ہے ۔ساتھ ہی پارا ملٹری فورسیز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

کیرالا کے 140، تمل ناڈو 234 اور پڈوچیری کے 30 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اِس کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کے کنیاکماری لوک سبھا سیٹ اور کیرالا کے ملّاپورم پارلیمانی حلقے کے لئے بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اِس بار مغربی بنگال میں 8 مرحلوں جبکہ آسام میں 3 مرحلوں میں الیکشن ہورہے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں آسام کے 40 اور مغربی بنگال کے 31 حلقوں میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔ چاروں ریاستوں اور مرکزی خطے والے علاقے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے سینئر رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے آخری کوششیں کریں گے۔ تمل ناڈو میں آج انتخابی مہم ختم ہورہی ہے‘ اس لئے امیدوار سخت گرمی کے باوجود ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔