قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہئے: مولانا کلب جواد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہئے: مولانا کلب جواد
قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہئے: مولانا کلب جواد

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں گذشتہ روز ایک درزی کنہیالال کو قتل کردیا گیا۔ قتل کرنے والے دونوں مجرم کو گرفتارکرلیا گیا۔ قاتل نے قتل کرنے کے بعدسوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو شیر کی، جس کے بعد ہر طرف افراتفری پیدا ہوگئی۔ اس انسانی سوز حرکت کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی علما کرام کی جانب ادے پورسانحہ پر مسلسل مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ہندوستان کے معروف شیعہ عالم دین نے بھی اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ادے پور سانحہ پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے معروف شیعہ عالم دین کلب جواد نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے ہمارے ملک میں جو امن و شانتی ہے، وہ خراب ہو جائے گی،اور ملک کے دشمن کو اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کا موقع مل جائے گا۔

مولاناکلب جواد نے ہندو اور مسلمان دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے اندر امن و شانتی کا ماحول بنائے رکھیں۔ جو ملک کی بھلائی چاہتا ہے، اس پر ملک کے اندر امن و بھلائی کے ماحول کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادے پور جیسا کوئی اور واقعہ دوہرایا نہیں جانا چاہئے۔ قاتلوں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔

انہوں نے مسلمانوں سے بطورخاص اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو اسلام  اور ملک کے قانون کے خلاف ہو۔