سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2021
سنٹرل وسٹا پروجیکٹ
سنٹرل وسٹا پروجیکٹ

 

 

نئی دہلی

سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کا معاملہ بدھ کو ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو ہری جھنڈی دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

پردیپ کمار یادو نے سنٹرل وسٹا ترقیاتی پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو ضروری سرگرمی میں شامل کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف خصوصی اجازت عرضی دائر کی ہے۔

ہائی کورٹ نے 31کو حکم میں کہا تھا کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اس کے لئے دائرعرضی بدنیتی پر مبنی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )