آئی ٹی بی اہلکاروں کی بس کھائی میں گری،6 جوان شہید

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
آئی ٹی بی اہلکاروں کی بس کھائی میں گری،6 جوان شہید
آئی ٹی بی اہلکاروں کی بس کھائی میں گری،6 جوان شہید

 

 

پہلگام: جموں و کشمیر کے پہلگام میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ پہلگام کے چندن واڑی میں آئی ٹی بی اہلکاروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے میں 6 جوان شہید ہوئے ہیں، جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 19 ایمبولینسیں موقع پر موجود ہیں۔

معلومات کے مطابق، ایک بس آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو چندن واڑی سے پہلگام لے جا رہی تھی۔ بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں جا گری ۔

بس میں 39 جوان سوار تھے۔ 37 جوانوں کا تعلق آئی ٹی بی پی سے تھا اور دو جوان جموں و کشمیر پولیس کے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تمام فوجی امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تھے۔ جوان امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران بس بریک فیل ہونے سے دریا میں گر گئی۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اننت ناگ ضلع کے چندن واڑی پہلگام کے قریب ایک سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے آرمی ہسپتال سری نگر لے جایا جا رہا ہے۔